11 اکتوبر 2013 - 20:30
لاہورمیں پرانی انارکلی دھماکے کا ایک اورزخمی چل بسا

لاہور میں پرانی انارکلی میں ہونے والے دھماکے کا ایک زخمی چل بسا۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔

ابنا: لاہورمیں جمعرات کی دوپہر پرانی انارکلی میں دھماکے میں 16افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں دھماکے سے متاثرہ ہوٹل کے مالک کا بیٹا اسد بھی شامل تھا۔ وہ دوسرے زخمیوں کے ساتھ میواسپتال میں زیر علاج تھا جہاں آج دم توڑ گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 10افراد کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ پانچ زخمی ابھی زیر علاج ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭